پولیس مقابلے میں ہلاک مشتبہ افراد اہم وارداتوں میں ملوث تھے، سی ٹی ڈی پشاور

پشاور (انتخاب نیوز) پشاور کے مضافاتی علاقے سربند میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مقابلے میں مارے جانے والے دونوں مشتبہ افراد اہم وارداتوں میں ملوث نکلے۔ انسداد تخریب کاری حکام کے مطابق پشاورکے مضافاتی علاقے سربند میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مقابلے میں مارے جانے والے دونوں مشتبہ افراد تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث نکلے، ایک ہلاک فرد کا تعلق خیبر اور دوسرے کا مہمند سے ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد سے برآمد ہونے والے موبائل سے اہم معلومات ملی ہیں جن کی مدد سے گرفتاریاں متوقع ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک مشتبہ شخص منہاج کا تعلق غازی فورسز سے تھا جو لوگوں کو ذبح کرتا تھا اور خیبر میں تخریب کاری کی وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ اس کے علاوہ ہلاک مشتبہ شخص چرچ حملہ، ہارون بلور، ایڈیشنل آئی جی اشرف نورکو ٹارگٹ کرنے میں بھی ملوث تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں