ہماری اکثریت واضح ہے، کراچی میں اپنا میئر اور ڈپٹی میئر لائیں، جماعت اسلامی
کراچی (انتخاب نیوز) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے 106نشستیں جیت لی ہیں، 91نشستوں کا رزلٹ ہمارے پاس آگیا جبکہ 10نشستوں کے حتمی رزلٹ کا انتظار ہے۔ادارہ نورِ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم نے سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے، 100سے زائد یوسیز میں جماعت اسلامی کے چیئر مین اور وائس چیئر مین اور کونسلرز نے کامیابی حاصل کر لی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم اہل کراچی و حیدر آبادکو تمام تر سازشوں کے باوجود الیکشن میں شریک ہونے اور اپنے نمائندوں کو منتخب کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہل کراچی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کراچی کو تباہ و برباد کرنے والو ں کے بائیکاٹ کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے بھاری تعداد میں جماعت اسلامی کی حمایت کی اور ترازو کو ووٹ دیا۔جماعت اسلامی نے 100سے زیادہ یونین کونسلوں میں کامیابی حاصل کر لی ہے، ہماری واضح اکثریت ہے نتائج کے اعلان میں تاخیر کے بجائے اسے تسلیم کیا جائے۔


