کوئٹہ میں مہنگائی قابو سے باہر، اشیا خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مہنگائی کی لہر برقرار ہے، آٹا دالیں مرغی گوشت سبزیاں کم آمدنی والے افراد کی پہنچ سے باہر ہوگئیں کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے کم آمدنی والے افراد کی مہنگائی نے کمرتوڑ دی ہے کوئٹہ میں مرغی گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تاحال برقرار ہے فی کلو گوشت 620 روپے سے 650 روپے تک فی کلو فروخت ہونے لگا پیاز فی کلو 200 روپے تک جاپہنچاآٹا فی کلو 135 روپے سے 140 روپے میں فروخت ہورہا ہے سیب فی کلو 250 سے 300 روپے انار فی کلو 300 روپے کیلا فی درجن 120 روپے سے 150 روپے تک مل رہا ہے، مرغی کا گوشت ایک ماہ کے دوران 400 روپے اضافہ ہوکر 650 روپے تک پہنچ گیاجبکہ پیاز فی کلو میں ایک ماہ کے دوران 100 روپے کا اضافے کے ساتھ فی کلو 200 روپے تک جاپہنچا مہنگائی کے مارے شہری کہتے ہیں مہنگائی کم کی جائے تاکہ مشکلات میں کمی آسکے اور کم آمدنی والے شہری اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی دے سکیں۔


