تمام غیر قانونی اقدامات کی منسوخی تک بھارت سے بات چیت نہیں ہوسکتے، وزیراعظم ترجمان

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر اعظم آفس نے شہباز شریف کے بیان پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ بات چیت اس وقت تک نہیں ہوسکتی جب تک وہ 5 اگست 2019ء کے اپنے ’غیر قانونی‘ اقدام کو واپس نہیں لے لیتا۔ وزیر اعظم آفس نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ بات چیت صرف اس وقت تک نہیں ہوسکتی جب وہ اگست 2019ء میں اٹھائے گئے غیرقانونی اقدام کو منسوخ نہیں کرتا جس کا مقصد مسلم اکثریتی علاقے مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی غیرقانونی طریقے سے تبدیل کرنا ہے۔ وزیراعظم دفتر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’بھارت کی طرف سے اٹھائے گئے اس اقدام کو منسوخ کیے بغیر مذاکرات کا عمل ناممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں