بی اے پی کے بانی رہنماؤں کی بیٹھک،اہم مشاورت و فیصلے متوقع
کراچی( انتخاب نیوز) بھوتانی ہاؤس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے فیصلہ ساز رہنماؤں کا اجلاس شروع ہوگیا ، بی اے پی کے بانی سعید احمد ہاشمی، قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی ، بی اے پی کے صوبائی صدر سردار صالح محمد بھوتانی اور مرکزی رہنماء میر عبدالغفور لہڑی شامل، آئندہ عام انتخابات سے متعلق اہم مشاورت و فیصلے متوقع ، خیال رہے کہ حالیہ چند دنوں میں بلوچستان کے سیاسی رہنماوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے بلوچستان میں سیاسی گہما گہمیوں میں اضافہ ہوا ہے، بلوچستان عوامی پارٹی کے مکران سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز نے بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے تھے، البتہ سابق وزرا ے اعلیٰ جام کمال اور میر جان محمد جمالی اور موجودہ وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو و دیگر اہم رہنما ابھی تک بی اے پی کے چھتری تلے موجود ہیں
Load/Hide Comments


