افغانستان میں سردی کی شدید لہر، 70 افراد جاں بحق، 8 ہزار جانور ہلاک

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں سردی کی شدید لہر جاری ہے جس میں جان کی بازی ہار جانے والوں کی تعداد 70 ہوگئی جبکہ 8 ہزار پالتو جانور بھی ہلاک ہوئے ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں معاشی و مالی بحران کے شکار افغان عوام کو اب موسم کے جبر کا سامنا ہے۔ افغانستان کے مختلف علاقوں میں رواں ماہ کی 10 تاریخ کے بعد سے درجہ حرارت تیزی سے گر رہا ہے۔ کہیں کہیں درجہ حرارت منفی 33 تک پہنچ گیا اور برفباری بھی ہوئی۔ ناکافی سہولیات اور نامناسب رہائش کے باعث غریب عوام کے لیے سخت سردی میں زندگی بسر کرنا ممکن نہ رہا۔ افغانستان کی وزارت برائے ماحولیاتی آفات نے بتایا کہ اب تک 70 افراد سخت سردی کے باعث انتقال کرچکے ہیں جب کہ گزشتہ 8 روز میں ہلاک ہونے والے پالتو جانوروں کی تعداد 70 ہزار ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں