گھوٹکی، کچے میں پولیس کا ڈاکوﺅں کیخلاف بھرپور آپریشن، متعدد ٹھکانے تباہ

گھوٹکی (انتخاب نیوز) سندھ میں کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوﺅں کیخلاف آپریشن۔ گھوٹکی، اوباڑو سمیت مختلف مقامات پر پولیس کی جانب سے کچے میں ڈاکوﺅں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔ پولیس کی جانب سے آپریشن بازیاب مغوی کی نشاندہی پر شروع کیا گیا۔ اس دوران دونوں جانب سے زبردست فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے پیش قدمی کرتے ہوئے ڈاکوﺅں کے متعدد ٹھکانوں کو نذر آتش کردیا۔ آخری اطلاعات تک دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے کا سلسلہ جاری تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں