بولان میں تباہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری، جمعہ کی شب تک مکمل ہونیکا امکان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بولان کے علاقے میں اڑائی جانیوالی 12انچ قطر کی گیس پائپ لائن کی مرمت شروع کردی گئی ہے جمعہ کی شب پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل ہونیکا امکان ہے سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ جس مقام پر 12انچ قطر کی کوئٹہ اور دیگر علاقوں کو گیس فراہم کرنیوالیی پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا اسُ مقام پر ہماری ٹیمیں گزشتہ روز سیکیورٹی کلئیرنس کے بعد راستہ ہموار کرتے ہوئے موقع پر پہنچ گئی ہیں مذکورہ مقام پر ندی میں گہرا پانی ہونیکی وجہ سے ہیوی مشینری کو مذکورہ مقام پر پہنچانے کیلئے راستہ ہموار کرکے مشینری پہنچا کر ہماری ٹیموں نے جمعرات کو پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے یہ کام بارش شدید سردی کے دوران کیا گیا اندھیرا ہونے اور سیکیورٹی کے خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیموں نے رات کو کام بند کردیا جمعہ کی صبح ٹیمیں دوبارہ متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام کرینگی اور جمعہ کی شام تک 12انچ قطر کی اُڑائی جانیوالی گیس پائپ لائن کی مرمت کرکے گیس بحال ہونیکا قوی امکان ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں