عوام کے تعاون سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کئی افراد سے انٹیلی جنس کے جعلی کارڈ برآمد ہوئے، بلوچستان پولیس
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پولیس نے چند روز کے دوران اچھی کارروائیاں کی ہیں۔ ایس پی صدر نوید عالم، ایس پی انویسٹی گیشن نصیر شاہ و دیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچلاک پولیس نے جعل سازی پر 4 لوگوں کو گرفتار کیا، محکمہ شہری دفاع کی وردی میں ملبوس 4 افراد کو گرفتار کیا۔ ایسی کارروائیاں براہ راست معاشرے پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ گاڑیوں سے پیسے لینے والوں کو گرفتار کیا۔ چاروں لوگوں نے پولیس سے ملتی جلتی وردی پہنی تھی۔ گرفتار لوگوں سے واکی ٹاکی اور اسلحہ برآمد ہوا۔ عام لوگوں کو معاشرے میں کسٹم اور محکمہ شہری دفاع کی اتنی معلومات نہیں۔ کئی افراد کو گرفتار کیا جن سے انٹیلی جنس کے کارڈز برآمد ہوئے۔ سب کو ساتھ لیکر چلنے سے زیادہ کامیابی مل رہی ہے۔ 14 قتل کے کیسز کو نمٹادیا ہے۔ ملزمان سے آلہ قتل میں برآمد کئے گئے۔ ائیرپورٹ کی حدود میں ساڑھے 7 من چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 3 مہینوں میں 300 سے کلو چرس، 10 کلو آئس جبکہ 560 نشہ آور گولیاں برآمد کی۔ 5 گاڑیاں برآمد جبکہ 3 ماہ کے دوران 76 مقدمات درج کیے۔ 53 پسٹل اور 3 ایس ایم جیز بھی برآمد کئے گئے۔ 17 مقدمات پرائیویٹ گن مین رکھنے والوں کیخلاف کی گئی۔ 64 اشتہاری جبکہ 54 مفرور ملزمان اور 495 افراد کو گرفتار کیا۔ 750 نشے کے عادی افراد کو گرفتار کرکے انسانیت بچاو¿ سینیٹر بھیجا گیا۔


