عسکریت پسندی کے خاتمے میں پولیس جرات مندانہ کردار ادا کر رہی ہے ،رانا ثنا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ خان نے خیبر میں تختہ بیگ میں پولیس چیک پوسٹ پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عسکریت پسندی کے خاتمے میں پولیس جرات مندانہ کردار ادا کر رہی ہے ،صوبے بالخصوص خیبرپختونخوا محکمہ پولیس کو بہتر بنائیں، تربیت، وسائل اور ضروری ساز وسامان کی فراہمی یقینی بنائیں۔اپنے بیان میں وزیرداخلہ رانا ثنا ء اللہ خان نے خیبر میں تختہ بیگ میں پولیس چیک پوسٹ پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسندی کے خاتمے میں پولیس جرات مندانہ کردار ادا کر رہی ہے ۔وزیر داخلہ نے دو جاں بحق پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔وزیر داخلہ نے لکی مروت، وانڈہ احسان میں عسکریت پسندی کے خلاف پولیس کی بھرپور کارروائی پر افسران اور اہلکاروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیر داخلہ نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کیا ہے ۔وزیر داخلہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی اوجاں بحق اہلکار کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔


