اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

کوئٹہ(این این آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ اے این ایف کے ترجمان کے مطابق اے این ایف کے عملے نے بلوچستان کے علاقے گوادر میں خفیہ اطلاع ملنے پر ایک زیر تعمیرمکان پر چھاپہ مار کر وہاں چھپائی گئی 100کلو گرام چرس برآمد کرلی جو نامعلوم ملزمانوں نے سمندر کے راستے بیرون ملک سمگل کرنے کی غرض سے چھپارکھی تھی جبکہ دوسری کارروائی میں قلعہ عبداللہ میں ایک کارروائی کے دوران 31کلو 200گرام چرس برآمد کر لی۔اےاین ایف مزید کارروائی کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں