پاکستان کو مارچ کے آخر تک خام تیل ایکسپورٹ کردیں گے، روسی وزیر توانائی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) روس کے وزیر برائے توانائی نکولے شولگینوف نے کہا ہے کہ پاکستان کو خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سے متعلق معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روسی وزیر توانائی کے مطابق پاکستان کے ساتھ خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے معاہدے کو مارچ کے آخر تک مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے میں خام تیل، پیٹرولیم مصنوعات کی ٹرانسپورٹیشن، انشورنس اورحجم سے متعلق تفصیلات طے ہوں گی۔ روسی وزیر توانائی کا کہنا تھاکہ روس کے فی الحال ایل این جی سپلائی کے معاہدے ہوچکے ہیں، پاکستان کو ایل این جی کیلئے روسی کمپنیز سے 2023ء کے آخر کیلئے رابطہ کرنا چاہیے، روس کے پاس اسپاٹ مارکیٹ میں بھی ایل این جی کی تھوڑی کیپیسٹی ہے۔ پاکستان اور روس کا بین الحکومتی کمیشن کا 8 واں اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ روس پاکستان کو مارچ کے آخر تک خام تیل ایکسپورٹ کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں