بھارت،بلی چوری کرنے کے شبہے میں شہری نے پڑوسی کے 30کبوتر مار دئیے

نئی دہلی (این این آئی )بلی چوری کرنے کے شبہے میں بھارتی شہری نے پڑوسی کے 30 کبوتر مار دئیے ،بھارٹی ٹی وی کے مطابق بھارت میں ایک شخص نے اپنی بلی چوری ہونے کے شبہے میں پڑوسی کے 30 کبوتروں کو مار ڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے عابد نامی شخص نے اپنے پڑوسی وارث علی پر بلی چوری ہونے کے شک میں وارث کے کبوتروں کو دانے میں زہر دے کر مار دیا جس سے اس کے 30 کبوتر ہلاک ہوگئے۔یو پی پولیس کے مطابق بعد ازاں عابد نامی شخص کی لاپتہ ہونے والی بلی خود ہی گھر واپس آگئی تھی۔پولیس کے مطابق وارث علی کے پاس 78 کے قریب کبوتر تھے جس میں سے 30 ہلاک ہوگئے جبکہ باقی بچ جانے والے کبوتروں کی حالت غیر ہے۔پولیس کے مطابق عابد سمیت 3 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مردہ کبوتروں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ٓ

اپنا تبصرہ بھیجیں