ضرورت پڑی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کر سکتے ہیں۔ ناصر حسین شاہ
0 تبصرے
وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھنے پر دوبارہ لاک ڈاؤن کرسکتے ہیں۔ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صرف مخصوص اوقات میں ایس او پی کے تحت کاروبار جاری رہنا چاہیے، کورونا کے ساتھ رہنے کی عادت اپنانی ہوگی، حکومت سندھ کی کاوشوں کو ریل اور جہاز کی سفری آزادیاں نقصان پہنچارہی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اسپتالوں میں بیڈز اور دیگر سہولیات بھی بڑھا رہے ہیں۔ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات لائق تحسین ہیں ، عوام کی خدمت میں مصروف ڈاکٹروں اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، موجودہ حالات میں انسانیت کی بقا میں مصروف مسیحا ہمارا فخر ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں کسی بھی طرح کی افواہوں پر عوام کان نہ دھریں۔