سپریم کورٹ، عمران خان کی حکومت گرانے کی انکوائری کے لیے اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ نے عالمی سازش (سائیفر) کے ذریعے عمران خان کی حکومت کو ہٹانے کی انکوائری کے لیے دائر چیمبر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں ۔ چیمبر اپیلوں کی سماعت جسٹس سردار طارق مسعود 24 جنوری کو کریں گے۔ درخواستوں گزاروں نے اپنی درخواستوں میں سپریم کورٹ سے بین الاقوامی سازش کے ذریعے عمران خان کی حکومت کو ہٹانے کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کیں تھی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواستوں پر مختلف اعتراضات عائد کرتے ہوے انہیں واپس کر دیا تھا جس پر درخواست گزاروں نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیلیں دائر کردی تھیں جنہیں اب سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔ درخواست گزاران نے رجسڑار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیلیں دائر کر رکھی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں