جیکب آباد ،جے یو آئی اور کباڑیونین کی جانب سے پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج
جیکب آباد(انتخاب نیوز) جیکب آباد میں جے یو آئی اور کباڑیونین کی جانب سے پولیس کی ذیادتیوں کے خلاف احتجاج، ڈی سی چوک پر دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں جے یو آئی اور کباڑ یونین کی جانب سے کباڑی رحمت اللہ گوپانگ کی گرفتاری کے خلاف ایک احتجاجی جلوس فیضان مدینہ چوک سے جے یو آئی تعلقہ جیکب آباد کے امیر مولانا عبدالجبار رند، کباڑ یونین کے صدر محمد صیفل گوپانگ، محمد رفیق، محمد یعقوب اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا، مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، مظاہرین شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کرتے ہوئے ڈی سی چوک پر پہنچے جہاں مظاہرین نے دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی، مظاہرین نے صدر پولیس کے خلاف نعریبازی کی، اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر پولیس نے چوری کے جھوٹے الزام میں کباڑی رحمت اللہ گوپانگ کو گرفتار کیا ہے اور اس کی آزادی کے لیے پولیس 5لاکھ روپے رشوت طلب کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ جیکب آباد میں پولیس کی ذیادتیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں شریف شہریوں کو بلاجواز گرفتار کرکے بھاری رشوت طلب کی جارہی ہے اور رشوت نہ دینے پر جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جاتا ہے، اس موقع پر ڈی ایس پی منیر پھلپوٹو نے مظاہرین سے رابطہ کرکے انصاف کی یقین دہانی کرائی جس پر دھرنا ختم کیا گیا، مظاہرین نے اعلان کیا کہ بلاجواز گرفتار کباڑی رحمت اللہ گوپانگ کو آزاد نہیں کیا گیا تو ایس ایس پی آفیس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔


