مستونگ ، اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پرفائرنگ، اہلکارسمیت 2افراد جاں بحق، ایک زخمی
مستونگ (انتخاب نیوز) مستونگ میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پرفائرنگ،اہلکارسمیت دو افراد جاں بحق، ایک زخمی۔ نا معلوم افراد کی جانب سے لیویز فورس کے گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار جاں بحق جبکہ نائب رسالدار زخمی۔ ابتدائی اطلاعات لیویز تھانہ ولی خان کی حدود میں ولی خان بائی پاس پر نا معلوم افراد نے لیویز فورس کی گاڑی پر فائرنگ کی حس کے نتیجے میں محمد اکبر نامی لیویز اہلکار جاں بحق جبکہ لیویز تھانہ ولی خان کے نائب رسالدار ظاہر کرد زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ لاش اور زخمی نائب رسالدار کو نواب غوث بخش ہسپتال منتقل کیا گیا۔ لیویز فورس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر میں ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے لیویز اہلکارجاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر بھی جاں بحق ہوگیا۔حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر محفوظ رہے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔


