پنجگور میں بجلی کا بحران، وولٹیج میں کمی، پانی کی قلت، لوگ بوند بوند کو ترس گئے
پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور میں بجلی کا بحران بدستور جاری، کئی علاقے بار بار ٹرپنگ و کم وولٹیج غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں گھریلو استعمال الیکٹرک مشینری بھی روک گئے ہیں لوگ ایک اذیت نما کرب سے دوچار ہیں گھریلو استعمال کے علاؤہ پنجگور کا عوام کو صحت کی سہولیات دینے والا ادارہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے پچاس بیڈڈ ہسپتال کے ڈاکٹروں و مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہسپتال کے بجلی سے چلنے والے مشینری بھی متاثر ہوئے ہیں گائنی وارڈ کے الٹراساؤنڈ اسکین ودیگر مشینری نے چلنے سے جواب دیا ہے اسپتال ذرائع کے مطابق واپڈا حکام کی جانب سے روزانہ ایک فیز کو بند کرنے سے ہسپتال کا تھری فیز موٹر بھی نہیں چلتے مریض و اسٹاف پانی کیلئے ترستے ہیں عوامی حلقے کا کہنا ہے فیڈر کی کئی گھنٹوں کی بندیش تحویل لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ کیسکو چیف نوٹس لیں۔


