ترکیہ مخالف احتجاج، انقرہ نے سویڈش وزیر دفاع کا دورہ منسوخ کردیا
سٹاک ہوم (مانیٹرنگ ڈیسک ) سویڈن کی جانب سے ترکیہ مخالف مظاہروں کے اجازت نامے جاری کرنے پرانقرہ نے سویڈن کے وزیر دفاع کا طے شدہ دورہ منسوخ کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکیہ کے وزیر دفاع ہولوسی عکارنے کہا کہ ان کے سویڈش ہم منصب پال جونسن کا 27 جنوری کو طے شدہ دورہ اب نہیں ہوگا۔اس ملاقات کی اب کوئی اہمیت نہیں رہی کیونکہ سویڈن ترکیہ کے خلاف گھناﺅنے مظاہروں کی اجازت دے رہا ہے۔حکمراں جماعت کے ترجمان عمرسیلک نے سویڈش حکام پرنفرت انگیزجرائم کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام عایدکیا۔ سویڈن کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے صحافیوں کو بتایا کہ قرآن پرحملہ کرنے کو اظہاررائے کی آزادی نہیں سمجھاجاسکتا اورانھیں امید ہے کہ سویڈش حکام احتجاج کا اجازت نامہ منسوخ کر دیں گے۔
Load/Hide Comments


