سبی، مڈل کے سالانہ امتحانات میں نقل زوروشور سے جاری ،سہولت کار امتحانی سینٹر کے باہر جمع
سبی(انتخاب نیوز) محکمہ ایجوکیشن کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے مڈل کے سالانہ امتحانات میں نقل زوروشور سے جاری سہولت کار امتحانی سینٹر کے باہر جمع ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے امتحانات میں نقل کے ناسور کے خاتمہ کے لئے کیے گئے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے سبی میں مڈل کے سالانہ امتحانات میںنقل زور وشور سے جاری ہے تمام امتحانی سینٹر میں بوٹی مافیا کی بلا خوف وخطر نقل کی فراہمی کا تسلسل بھی دیکھنے کو ملا سبی کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں کا کہنا تھا کہ اٹھویں جماعت میں بھی نقل کا رجحان مستقبل میں خطرناک صورت اختیار کرسکتا ہے محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے نقل کی روک تھام کے لئے ٹھوس بنیادوں پر عملی قدم اٹھانے کی اشد ضرورت ہے نقل کی وجہ سے محنتی طلباء وطالبات شدید مشکلات کا شکار بھی نظر آتے ہیں جو سال بھر محنت لگن سے علم کے حصول میںاپنا رول پلے کرتے ہیں ۔


