ملک بھر میں بجلی کی بندش سے صارفین کو سروس فراہمی میں رکاوٹ ہوسکتی ہے، پی ٹی اے
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی بندش کی وجہ سے صارفین کو سروس میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سیلولر موبائل آپریٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ سبسکرائبرز کو اس کے مطابق مطلع کریں اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں سائٹس پر جینسیٹ کو ایندھن بھرنے کے لیے بہترین کوششیں کریں۔ پی ٹی اے آپریٹرز کے ساتھ ملک بھر میں بلاتعطل خدمات فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
Load/Hide Comments


