ورجینیا میں شادی کے بعد 12 سال تک جبری مشقت سہنے والی پاکستانی خاتون رہا
ورجینیا (انتخاب نیوز) امریکی وزارت انصاف کی کوششوں سے ورجینیا کی ایک فیملی کے 3افراد کو پاکستانی خاتون سے جبری مشقت کروانے کے جرم میں جیل بھیجتے ہوئے متاثرہ خاتون کو رہا کردیا گیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے عدالتی فیصلے کے بعد ایک ہی خاندان کے تین افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔عدالت نے جیل بھیجے جانے والے تینوں افراد کو پاکستانی خاتون سے جبری مشقت کروانے کے جرم میں خاتون کو2لاکھ50ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیملی نے 2002میں اپنے ایک بیٹے کی شادی متاثرہ خاتون سے کروائی تھی تاہم متاثرہ خاتون کے شوہر کے ملک سے باہر جانے کے بعد پاکستانی خاتون سے گزشتہ 12سال سیجبری مشقت کروائی جارہی تھی۔
Load/Hide Comments


