جاپان میں شدید برف باری، 17 افراد ہلاک

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان میں شدید برف باری ہوئی ہے، جس کی وجہ سے 17 افراد ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوکیو میں سیزن کی پہلی برف باری ہوئی، جاپان کے شہر منی وا میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 36 انچ برف پڑی ہے، کوسا میں صبح درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے شمالی حصے میں ڈومیسٹک ایئر لائنز کی 300 سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ حد نگاہ متاثر ہونے سے بلٹ ٹرین سروس بھی معطل اور تاخیر کا شکار ہے۔وسطی جاپان میں گاڑیوں اور ٹرکوں کو برف باری کے باعث سڑکوں پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں