کیسکو کا کچلاک میں کمرشل بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، سیکڑوں کنکشن منقطع

کچلاک (انتخاب نیوز) کیسکو کچلاک کا کمرشل بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن ، مختلف کاروباری مراکز، شوپنگ پلازے اور دکانوں کے کنکشن سینکڑوں کنکشن منقطع ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ڈی او کچلاک فرحان آللہ خان کے زیر نگرانی کیسکو یونین کچلاک کے چیئرمین محمد زمان خان بازئی ، جنرل سیکریٹری عرفان اللہ بازئی ،لائن سپرٹینڈنٹ محمد رضا، جمیل الرحمن ، شاول خان، ملک قاسم کاکڑ ، خلیل احمد اور دیگر عملے پر مشتمل ٹیم نے کچلاک مین چوک سمیت مختلف شاپنگ مال ، کاروباری مراکز اور دکانوں کے سینکڑوں بجلی کنکشن منقطع کر دی گئی،اس موقع پر ایس ڈی او کچلاک فرحان آللہ خان نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈان جاری ہے، کسی کو بھی بجلی چوری کی اجازت نہیں دینگے ، انھوں نے کہا کہ بجلی چوروں کی وجہ سے بجلی کی فراہمی اور فالٹ میں اضافہ ہورہی ہے، لیکن ان بجلی چوروں خصوصا کمرشل استعمال کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ بجلی قومی سرمایہ ہیں، اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے، عوام بجلی فالٹ اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے بجلی چوروں کے خلاف کیسکو کے ساتھ تعاون کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں