اے ٹی ایف کی بلوچستان میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 2 ملزمان گرفتار

کوئٹہ (انتخاب نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمدکرکے2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اے این ایف کے ترجمان کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 7کارروائیوں کے دوران 2131.3کلوگرام منشیات برآمد کر کے 2ملزمان کو گرفتارکرلیاجبکہ ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔ترجمان کے مطابق برآمدشدہ منشیات میں 1781.3 کلوچرس اور350کلو افیون شامل ہیں۔اے این ایف نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں