بھارت میں تنازعات اور احتجاج کے باوجود فلم ”پٹھان“ کو ریلیز کردیا گیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہندوؤں کے تنازعات اور احتجاج کے باوجود بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کو ریلیز کردیا گیا، جس میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ’پٹھان‘ کو اس کے گانے ’بے شرم رنگ‘ کی وجہ سے تنقید کا سامنا تھا اور ہندوؤں نے شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کی دھمکی بھی دے رکھی تھی جب کہ فلم کو کسی بھی صورت میں ریلیز نہ کرنے دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔ ہندوؤں کے مطابق ’بے شرم رنگ‘ میں دپیکا پڈوکون کو ہندوؤں کے لیے مقدس سمجھے جانے والے زعفرانی رنگ کا لباس پہنا کر ان سے نیم عریاں رقص کروایا گیا۔ ہندوؤں نے ’بے شرم رنگ‘ کو جواز بناکر شاہ رخ خان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کی فلم کے خلاف بائیکاٹ کا ٹرینڈ چلایا اور دھمکی دی کہ اگر فلم کو ریلیز کیا گیا تو ملک بھر میں مظاہرے شروع کیے جائیں گے۔ احتجاج کے بعد فلم سینسر بورڈ نے ’پٹھان‘ کی ٹیم کو ’بے شرم رنگ‘ گانے میں تبدیلیاں کرنے سمیت فلم کے کچھ مناظر کو بھی کاٹنے کا مشورہ دیا تھا مگر فلم میں کوئی بھی تبدیلی کیے بغیر اسے ریلیز کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں