آدم گیس فیلڈ سے تیل اور گیس کی تلاش کیلئے لیز، بندرگاہوں پر گندم کی شپمنٹ کے انسپیکشن کی منظوری

اسلام آباد (انتخاب نیوز) ادویات مزید مہنگی ہونگی ای سی سی نے منظوری دیدی اس کے علاوہ آدم گیس فیلڈ سے تیل اور گیس کی تلاش کیلئے لیز کی منظوری دے دی۔آدم گیس فیلڈ سے تیل اور گیس کی تلاش کیلئے لیز کی منظوری پانچ سال کیلئے دی گئی۔ڈریپ کی تجویز پر ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کر لی ہے ۔گزشتہ روز وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آدم گیس فیلڈ سے تیل اور گیس کی تلاش کیلئے لیز کی منظوری دے دی۔آدم گیس فیلڈ سے تیل اور گیس کی تلاش کیلئے لیز کی منظوری پانچ سال کیلئے دی گئی ۔مقامی تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرنے سے درآمدی انرجی بل میں کمی ہو گی۔گدو کے مقام پر عمیر آئل فیلڈ کی ٹیسٹنگ کی درخواست پر ایک سال کی توسیع منظور بھی دیدی گئی ،ای سی سی اعلامیہ کے مطابق ڈریپ کی تجویز پر ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کر لی ہے ،بندرگاہوں پر موجود گندم کے شپمنٹ کے انسپیکشن کی منظوری دی گئی ۔ربیع سیزن کیلئے گندم کے بیج پر سبسڈی کی سمری منظور کر لی گئی، اس مد میں وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کو 8.39 ارب گرانٹ دی جائے گی۔بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے تحت کسانوں میں رقم تقسیم کی جائے گی۔سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو گندم کے بیج پر سبسڈی دی جائے گی، کابینہ ڈویڑن کیلئے 3 ارب روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظور کی گئی۔ہاو¿سنگ اینڈ ورکس کی سمری پر سپریم کورٹ عمارت کی ضروری مرمت کیلئے فنڈز منظورکئے گئے ہیں۔سپریم کورٹ، ججز کی رہائش گاہوں کی ضروری مرمت کیلئے 84 کروڑ فنڈز منظور کئے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں