کوئٹہ، مختلف حادثات و واقعات میں بچی سمیت 3افراد جاں بحق

کوئٹہ(آن لائن)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات میں بچی سمیت 3افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق حب میں ٹریفک حادثہ میں 7سالہ اریبہ بی بی ہلاک جبکہ 14سالہ اسد زخمی ہوگیا اسکے علاوہ منگچر میں نامعلوم افرا د نے فائرنگ کرکے سعداللہ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا مزید کاروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں