غرب اردن میں کشیدگی، امریکی وزیر خارجہ کا فلسطین اور اسرائیل کا دورہ

بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی منظم کارروائی میں نو فلسطینیوں کی قتل کے واقعے کے بعد امریکا نے فریقین سے صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔دوسری طرف امریکی وزیرخارجہ انٹینی بلنکن آئندہ ہفتے مصر، مقبوضہ مغربی کنارے اور اسرائیل کا دورہ کریں گے، جہاں وہ اسرائیلی آپریشن کے نتیجے میں تشدد کے خاتمے پر زور دیں گے۔ اس کارروائی میں کم سے کم نو فلسطینی قتل اور دو درجن کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ بلنکن اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کریں گے اور دونوں فریقوں پر کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیں گے، تاکہ تشدد کو ختم کر کے معصوم جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بلنکن کا دورہ اتوار 29 جنوری کو شروع ہو گا اور منگل 31 جنوری تک جاری رہے گا۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مزید کہا کہ وزیر خارجہ یوکرین اور ایران کے ساتھ جنگ، فلسطین- اسرائیل تعلقات اور دو ریاستی حل کو برقرار رکھنے سمیت دیگر مسائل پر خطے کے اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ بلنکن قاہرہ میں سوڈان اور لیبیا کے معاملات اور غزہ میں ہونے والی پیش رفت اور اسرائیل میں ایران اور اس کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی روک تھام کی فائل پر بات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں