حکومت اور آئی ایم ایف ٹیم کے درمیان 31 جنوری کو مذاکرات کا آغاز ہوگا

اسلام آباد(انتخاب نیوز)آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 31جنوری کو پاکستان پہنچے گا اور 31جنوری سے ہی پاکستان اور انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگا،نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ نے بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)سے مذاکرات کا شیڈول جاری کردیا ہے، وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد اور آئی ایم ایف کے درمیان 31 جنوری سے مذاکرات شروع ہوں گے، انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ کا جائزہ مشن 31 جنوری 2023 کو پاکستان پہنچے گا اور اسی روز سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات شروع ہوں گے جو 9 فروری تک جاری رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں