مستونگ ،پولیس کی کارروائی، اشتہاری ملزمان گرفتار

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مستونگ میں پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب 2اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری ملزم محمد سلیم ولد رحیم خان کو کوئٹہ کے علاقے سے گرفتار کیا جبکہ ایک اور کارروائی میں میں اشتہاری ملزم غلام حسین گرگناڑی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ مذکورہ ملزمان قتل کے مقدمہ نمبر 2021 /32 زیر دفعات 302-34 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کیا گیا ہے۔ جن سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں