کوژک ٹاپ پر شدید برفباری، کوئٹہ شاہراہ بند، سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں

کوئٹہ (انتخاب نیوز) شمالی بلوچستان میں آج رات برفباری کا امکان، چمن کوژک ٹاپ پر شدید برفباری سے کوئٹہ شاہراہ بند ہوگئی۔ شدید برفباری اور شاہراہ کی بندش کے باعث سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔ توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، لوئی بند میں برفباری کا سلسلہ شروع، چمن، قلعہ عبداللہ، پشن اور دیگر علاقوں میں مواصلاتی نظام متاثر۔ پی ڈی ایم اے کا عملہ شاہراہوں سے برف ہٹانے اور ٹریفک کی روانی بحال کرنے کیلئے متحرک۔

اپنا تبصرہ بھیجیں