گوادر کے عوام عام انتخابات سے قبل انتخابی فہرستوں میں اندراج یقینی بنائیں، الیکشن کمشنر

کوئٹہ (انتخاب نیوز) الیکشن کمشنر گوادر کے ایک اعلامیے میں ضلع گوادر کے تمام لوگوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ عام انتخابات،2023 کے آغاز سے پہلے عوام الناس اپنا ناموں کے اندراج انتخابی فہرستوں میں یقینی بنائیں جو لوگ اپنا یا اپنے اہل خانہ کا ووٹ درج یا منتقل کرانا چاہتے ہیں وہ بھی اپنے نزدیک ترین انتخابی مراکز برائے ذ خیر? فارم نمبر 21 بغرض اندراج ومنتقلی پر رابطہ کریں یا دفتر ضلعی الیکشن کمشنر گوادر سے رابطہ کریں۔کیونکہ عام انتخابات کے شیڈول کے اعلان کیبعد ہر قسم کی نام کی اندراج و منتقلی پر پابندی ہوگی۔اس وقت تک جب تک کہ عام انخابات کا سرکاری اعلان نہیں ہوجاتادریچہ مخصوص فارم ہائے منتقلی و اندراج اور تمام مراکز برائے ذخیر? فارم نمبر 21 کے گھرانوں کے نام و پتے عوام الناس کی سہولت کے لئے درج ذیل ہیں تاکہ عوام الناس اس سہولت سے مستفید ہوسکیں۔مولابخش الیکشن کمشنر آفس گوادر،محمد خالد ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول پشکان،نور الہی ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول سر بندن،برکت علی گورنمنٹ ہائی سکول شمبے سماعیل،عبدالصمد ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول جیوانی،خدابخش ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول کلاتو، محمد ایوب ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول نلیٹ،سرورٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول کلگ،عاشق حسین ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول شپکو بازار پسنی،صادق ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول اورماڑہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے انتخابی فہرستوں میں ناموں کے اندراج اور منتقلی کے مذید معلومات اور فارم دستیابی سے متعلق اوپر دئیے گئے افسران سے رابط کریں اور اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ناموں کے اندارج کو یقینی بنائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں