بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے انتخابات، جرنلسٹس پینل کا کلین سوئپ، عرفان سعیدصدر منتخب

کوئٹہ:بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات مکمل، جرنلسٹس پینل کاکلین سوئپ،عرفان سعید بھاری اکثریت سے صدراور منظور احمد جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے، انتخابات میں ٹرن آوٹ 95 فیصد رہا۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات برائے سال2023-24 اتوار کو مکمل ہوگئے،انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے چیئرمین یعقوب شاہوانی ارکان کمیٹی مجیب احمد‘ عاصم اور کفایت اللہ کے نگرانی میں پولنگ صبح دس سے سہ پہر چاربجے تک بغیرکسی وقفہ کے جاری رہی، 13 میں سے132ارکان نے حق رائے دہی استعمال کیاجنرل سیکرٹری کے لئے ایک ووٹ مسترد ہوا،پولنگ کے اختتام پر چیئرمین الیکشن کمیٹی نے نتائج کا اعلان کیا،نتائج کے مطابق جرنلسٹس پینل کے عرفان سعید97ووٹ لئے کر صدر منتخب ہوگئی ان کے مدمقابل ندیم کوثر نے 35ووٹ حاصل کیے، نورالٰہی بگٹی 78ووٹ لے کر سینئر نائب صدر منتخب ہوئے ان کے مدمقابل ملک سہیل نے 54 ووٹ‘ نائب صدر کے لئے کبیر شاہ نے81 ووٹ ان کے مقابلے میں فرید اللہ نے 50 ووٹ‘ جنرل سیکرٹری کیلئے منظور احمد رند نے 101 ووٹ حاصل کیے جبکہ فتح بگٹی 30 ووٹ حاصل کرسکے، سینئر جوائنٹ سیکرٹری کیلئے چوہدری امتیاز نے 81 ووٹ جبکہ مدمقابل سعدیہ جہانگیر نے 50 ووٹ‘ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے عبدالجبار نے 97 جبکہ مدمقابل محب اللہ نے34ووٹ حاصل کیے جبکہ دانش مراد 108،شاہد مختار 108، عبدالوحید عمرانی99، زین الدین 97 ووٹ،حماد اللہ93،حفیظ اللہ شیرانی89،اور عیسیٰ ترین85،عبدالبشیر85 ووٹ حاصل کرکے مجلس عاملہ کے رکن منتخب ہوگئے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے بی یو جے کے انتخابات میں جرنلسٹس پینل کے نومنتخب صدر عرفان احمد جنرل سیکریٹری منظور احمد اور کابینہ کے دیگر اراکین کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن ماحول میں جمہوری روایات کے عین مطابق بی یو جے کے شفاف انتخابات کا انعقاد خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے آزادانہ طور پر اپنا حق رائے دہی استعمال کر کے اپنے نمائندگان کا انتخاب کیابلوچستان کے باشعور اور جمہوری سوچ رکھنے والے صحافیوں نے جس احسن انداز میں انتخابی عمل مکمل کیا وہ قابل تحسین اور قابل تقلید بھی ہے۔انہوں نے کہا کہصوبائی حکومت زرائع ابلاغ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بے پناہ اہمیت دیتی ہے صحافیوں کی فلاح و بہبود اور انہیں کام کرنے کے مناسب ماحول کی فراہمی بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے صحافیوں کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل کرتے ہوئے انکی رہائشی کالونی کی لئے اراضی الاٹ کی اور ترقیاتی فنڈز کا بھی اجراء کیااس منصوبے کے جلد آغاز کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے بہبود فنڈ اور کوئٹہ پریس کلب کی سالانہ گرانٹ میں بھی اضافہ کیا گیاحکومت آئندہ بھی صحافیوں کی فلاح و بہبود کے کاموں میں اپنا حصہ ڈالتی رہے گی۔وزیراعلیٰ نے نومنتخب کابینہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقین ہے کہ نومنتخب عہدیدار اپنے ساتھیوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں