تربیلا میں پاکستان اور ترکی کا مشترکہ فوجی مشق اتاترک الیون کی افتتاحی تقریب
تربیلا(انتخاب نیوز)تربیلا میں پاکستان اور ترکی کا مشترکہ فوجی مشق اتاترک الیون کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، مشقوں میں دونوں ممالک کے فوجی دستے حصہ لے رہے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تربیلامیں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اتاترک الیون 2023 مشق کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔بیان میں بتایا گیا کہ تقریب کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے پڑھے گئے، ترکیہ کی خصوصی فورس اور پاکستان سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی)کے دستے مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ دو ہفتے کی طویل مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی کی تکنیک کو فروغ دینا ہے۔اس میں کمپانڈ کلیئرنس، کیوو (غار)کلئیرنس، اسنپر ٹریننگ، کائونٹر امپروائز ایکسپلوسو ڈیوائس(آئی ای ڈی)ٹریننگ اور میڈیکل کیئر بھی شامل ہے۔مشترکہ مشق دو برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت ملے گی اس کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے تجربات سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پاک فوج اپنے دوست ممالک کے ساتھ اس طرح کی مشقیں کرتی رہتی ہے۔قبل ازیں 2021 میں پاک فضائیہ اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی ایئرفورس کی مشترکہ شاہین-9 مشقیں پاکستان میں منعقد ہوئی تھیں۔


