خودکش حملہ کسی مذہب میں جائز نہیں، افغانستان میں مداخلت کے نتائج بھگت رہے ہیں، نصر اللہ زیرے
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی اجلاس میں قرار داد پر اظہار خیال کرتے ہوئے نصر اللہ زیرے نے کہا کہ سانحہ پشاور میں خود کش حملے کی کوئی مذہب اجازت نہیں دیتا جس میں بے گناہ شہری نماز ادا کر رہے تھے انہیں نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، انہوں نے کہا کہ کئی برس قبل قومی اسمبلی میں پشتونخوا میپ کے ڈپٹی چیئرمین عبدالرحیم مندوخیل نے افغانستان میں مداخلت سے حکومت پاکستان باز رہنے کی بات کی تھی اس وقت وفاقی وزیر داخلہ نصیر اللہ بابر نے رحیم مندوخیل کے جواب میں بتایا کہ ہمارے بچے کابل کے دروازے پر پہنچ چکے ہیں، جس پر انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی غاصب کو برداشت نہیں کریگی، آج تخریب کاری کے واقعات ہو رہے ہیں، جس میں پشاور کے بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا اس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments


