بلوچستان سے این اے 265کے ضمنی انتخاب میں عمران خان پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 کوئٹہ IIکے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر و سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے بتایاکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265کوئٹہII کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار پارٹی چیئر مین سابق وزیراعظم عمران خان ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں بھی عمران خان تمام 33حلقوں سے پارٹی کے امیدوار ہونگے۔قاسم سوری نے کہا کہ بلوچستان کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں اور انہیں ہی کامیاب بنائیں گے۔واضح رہے کہ حلقہ این اے 265کی نشست قاسم سوری کے مستعفیٰ ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر ضمنی انتخاب 16مارچ کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں