آئی ایم ایف کا بیوروکریسی کے اندرون و بیرون ملک تمام اثاثے پبلک کرنے کا مطالبہ، حکومت مشکل میں

اسلام آباد(انتخاب نیوز)آئی ایم ایف نے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کے لئے اتھارٹی کے قیام کا مطالبہ کر دیا۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئی ایم ایف نے بیورکریسی کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں، بیوروکریسی کے بیرون ملک منقولہ اور غیرمنقولہ اثاثے پبلک کرنے کا مطالبہ سامنے رکھا گیا ہے، شفافیت اور احتساب کے لئے الیکٹرانک ایسٹ ڈیکلریشن سسٹم قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔مزید برآں بینک میں اکائونٹس کھلوانے سے پہلے بیورکریسی کے اثاثے چیک کیے جائیں گے، بیوروکریسی کے اکائونٹس کھولنے کے لئے بینک ایف بی آر سے معلومات لے سکیں گے، بینک اکانٹس کھولنے کے لئے 17 سے 22 گریڈ کے افسران کو تمام معلومات دینا ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں