پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکہ، مبینہ حملہ آور کی اندر داخل ہوتے ہوئے وڈیو منظر پر آگئی

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا کرنے والے مبینہ حملہ آور کی پولیس لائنز میں داخل ہوتے وقت کی وڈیو منظر عام پر آگئی۔ نجی ٹی وی کو موصول ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملے کا مبینہ ملزم 12 بج کر 33 منٹ پر خیبر روڈ پولیس چیک پوسٹ سے پولیس لائنز میں داخل ہوا۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے پولیس یونیفارم پہن رکھا ہے اور اس کے سر پر ہیلمٹ بھی ہے، ملزم نے اپنی شرٹ پر چادر اوڑھی رکھی ہے اور وہ موٹر سائیکل خراب ہونے کا ڈرامہ کر کے اسے دھکا لگا کر اندر کی طرف لے جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں