گوادر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) محکمہ داخلہ بلوچستان نے ضلع گوادر میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کردیا۔ محکمہ داخلہ نے سیکشن 144 Cr.P.C 1898 کی ذیلی دفعہ (6) کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ضلع گوادر میں 144 نافذ کردیا۔ ضلع گوادر میں ہتھیاروں کی نمائش، استعمال، اجتماعات دھرنے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔ ضلع بھر میں پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی ہوگئی۔ ضلع گوادر میں فوری 2 فروری 2023ء سے ایک ماہ کی مدت کے لیے دفعہ 144 لگایا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کا نوٹیفکشن جاری کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


