مسلم ممالک قرآن پاک کی بے حرمتی کی روک تھام کیلئے کوشش کریں، مسلم وومن لیگ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) مسلم وومن لیگ کے زیر اہتمام سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں خواتین اور بچے شریک تھے مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی ہے، مسلم ممالک کو اس طرح کے گھناﺅنے واقعات کی روک تھام کیلئے ملکر آواز بلند کرتے ہوئے انکی روک تھام کو ممکن بنانا ہوگا، تاکہ امت مسلمہ کی اس حوالے سے کوئی بھی بے حرمتی کرکے دل آزاری نہ کر سکے،مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں