عبدالحفیظ زہری کی رہائی کے باوجود گرفتاری کی کوشش اور اہلخانہ پر تشدد کیا گیا، ہمشیرہ کا بیان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاپتہ عبدالحمید زہری کی اہلیہ نے اپنے جاری وڈیو پیغام میں کہا کہ میں لاپتہ عبدالحمید زہری کی اہلیہ ہوں، میرے شوہر کو دو سال ہوگئے لاپتہ ہوگئے، ہم بہت اذیت میں دن گزار رہے ہیں۔ میرے بھائی عبدالحفیظ کو دبئی سے گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کیا گیا جسے دو تین ماہ بعد لاپتہ رہنے کے بعد کراچی سینٹرل جیل چھوڑ دیا گیا، پھر ہم نے اس کی رہائی کیلئے وکیل کیا۔ کوئی ثبوت نہ ہونے پر اے ٹی سی کورٹ نے عبدالحفیظ کو رہا کردیا۔ آج جب ہم باعزت رہائی پانے کے بعد عبدالحفیظ کو کراچی سینٹرل جیل سے لینے گئے تو ہمیں سندھ پولیس نے ہماری گاڑی سے بھی اترنے نہیں دیا تاکہ ہم آگے نہیں جاسکیں۔ پھر ایک ویگو گاڑی ہمارے سامنے آکر کھڑی ہوگئی، جو جیل کے اندر سے آرہی تھی۔ عبدالحفیظ کو جیل سے باہر آنے کے بعد سندھ پولیس کی معاونت سے دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی جس پر ہم نے مزاحمت کی تو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ہم پر تشدد کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں