اخباری صنعت کے ملازمین مالی بحران کا شکارہیں، واجبات کی ادائیگی کی جائے،کبیر محمدشہی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدرمیرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ محکمہ تعلقات عامہ کی جانب سے اخبارات اور جرائد کو کئی ماہ سے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث اخباری صنعت سے وابستہ ملازمین شدید مالی بحران کا شکارہیں کئی کئی ماہ تنخواہ نہ ملنے کے باعث ملازم پیشہ افراد شدید ذہنی کوفت اور مالی مشکلات سے دوچار ہیں چیف سیکرٹری اور سیکرٹری اطلاعات فی الفور ادائیگی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں ان خیالات کااظہارانہوں نے محمدشہی ہاﺅس کوئٹہ میں اخباری صنعت سے وابستہ ملازمین کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیاوفد نے سابق سینیٹر کو مسائل سے ا?گاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بیشتراخبارات کو چارماہ سے ادائیگی نہیں ہوئی جس پر میرکبیر نے کہاکہ حکومت محکمہ اطلاعات کو ضروریات کے مطابق ا?نے والے پی ایس ڈی پی میں بجٹ دے کرمسئلہ مستقل بنیادوں پرحل کرے تاکہ مالکان اور ملازمین کی بے چینی کاخاتمہ ہوسکے نیشنل پارٹی مشکل گھڑی میں صحافیوں اوراخباری صنعت سے وابستہ ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں