پاکستان سپر لیگ8،کمنٹری پینل کے ممکنہ نام سامنے آگئے

کراچی (انتخاب نیوز)پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے کمنٹری پینل کے ممکنہ نام سامنے آگئے، ابتدائی طور پر گیارہ کمنٹیٹرز اور پرزینٹرز کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بڑے کمنٹری پینل کا فیصلہ بیک وقت دو وینیوز پر میچز ہونے کی وجہ سےکیا گیا ہے۔کمنٹری پینل میں مارک بوچر، نک نائٹ، ڈینی موریسن، وقار یونس، بازید خان، طارق سعید، سکندر بخت، کیس نائیڈو، عروج ممتاز موجود ہیں۔اس کے علاوہ پرزینٹرز میں ایرن ہالینڈ اور زینب عباس کے نام شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کمنٹری پینل میں نام شامل نہیں ہے۔ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ پی ایس ایل کمنٹری پینل کا اعلان پی سی بی آئندہ ایک دو روز میں کرے گا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 8 کا آغاز 13 فروری سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں