قومی اسمبلی کی مزید31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

اسلام آباد(انتخاب نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہفتہ کو قومی اسمبلی کی مزید31 نشستوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان نشستوں پر ضمنی الیکشن19 مارچ کو ہوگا۔شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی10 سے14 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے، جن کی جانچ پڑتال18فروری تک ہوگی۔ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی پر اپیلیں22 فروری تک جمع کرائی جائیں گی۔ جن پر فیصلہ27فروری تک ہوگا۔ کاغذات نامزدگی یکم مارچ تک واپس لیے جاسکیں گے، جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشان2 مارچ کو الاٹ کئے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کی معطلی دونوں صوبوں میں قومی و صوبائی انتخابات کی شفافیت یقینی بنانے کے لئے کی گئی ہے، بلدیاتی نمائندوں کو آئین کے آرٹیکل 218کی شق 3کے تحت معطل کیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز کے نمائندے بھی معطل رہیں گے، دونوں صوبوں میں قومی و صوبائی اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان تک بلدیاتی عہدیدار معطل رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں