قلات: ٹریفک حادثے میں تین افراد شدید زخمی

قلات:قلات میں ٹریفک حادثے میں تین افراد شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق قلات میں قومی شاہراہ مہلبی کے مقام پر کار گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تین افراد جوکہ کوئٹہ کے رہائشی شدید زخمی ہوگئے۔جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ کار ڈرائیور کو لیویز نے حراست میں لیکر کار کو قبضے میں لے لیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں