افغانستان کو تنہا نہیں کرنا چاہتے، موجودہ حکومت کو تسلیم نہیں کرتے، خصوصی ایلچی یورپی یونین

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان کیلئے یورپی یونین کے خصوصی ایلچی تھامس نکلسن نے کہاہے کہ افغانستان کو تنہا نہیں کرنا چاہتے، تاہم موجودہ افغان حکومت کو تسلیم کرنے کی میز پر نہیں ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میںانہوں نے افغانستان میں جامع حکومت کی ضرورت اور افغان شہریوں کے حقوق اور آزادیوں کے تحفظ پر زور دیا۔ نکلسن نے کہا کہ افغان حکام کی جانب سے خواتین پر کام کرنے پر پابندی کے فیصلے سے افغانستان میں ضرورت مند خواتین اور بچوں کو بد ترین نقصان پہنچے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں