ہم آئین کے اندر رہ کر امن، وسائل پر اپنے اختیار کی بات کرتے ہیں، ایمل ولی خان
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی پاکستان میں سیاست کرنے والی آئینی جماعت ہے اور ہمارے مطالبے روز اول سے آئینی رہے ہیں،ہم اگر امن، اپنے وسائل پر اپنے اختیار کی بات کرتے ہیں تو یہ سب مطالبے آئینی ہیں اور ہماری سیاست کا مرکز و محور ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پشاور اولسی پاسون میں شریک عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہاکہ کراچی میں ہونے کی سبب امن پاسون میں شریک نہ ہوسکا،ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے پولیس سے اظہار یکجہتی اور پشتون سرزمین پر قیام امن کیلئے اولسی پاسون میں شرکت کی۔ انہوںنے کہاکہ آج اگر کوئی پشتونوں کے جذبات سے غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں اور کوشش کررہے ہیں کہ کسی طرح ریاست اور پشتونوں کو ایک دوسرے کے سامنے لاکر کھڑا کریں تو نا یہ ہمارا راستہ ہے اور نہ اس عمل کی حمایت کرینگے،ہم نے پاکستان میں رہتے ہوئے پشتونوں کے حقوق آئینی راستے سے جیتے ہیں اور پاکستان کے اندر رہ کر پشتونوں کیلئے امن اور زندگی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


