راولپنڈی، شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دلہن زخمی

راولپنڈی (انتخاب نیوز) راولپنڈی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دلہن زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ کمیٹی چوک کے قریب میرج ہال میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دلہن زخمی ہوئی جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ فائرنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں