دبئی، باکسر عثمان وزیر نے یوتھ ورلڈ باکسنگ ٹائٹل کا دفاع کرلیا

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے نوجوان باکسر عثمان وزیر نے یوتھ ورلڈ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرلیا۔ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن باکسر عثمان وزیر نے دبئی میں ہونے والی ٹائٹل فاٹ میں تھائی لینڈ کے کرونگ کلنگ کو زیر کیا۔ 10 راؤنڈز پر مشتمل اس مقابلے کے ساتویں ہی راؤنڈ میں عثمان وزیر نے حریف باکسر کو ناک آؤٹ کردیا۔ٹائٹل کے کامیاب دفاع کے بعد عثمان کا کہنا تھا کہ میں اپنی جیت پشاور سانحے کے شہداء کے نام کرتا ہوں، ہم سب کو مل کر اپنے ملک کو بہتر کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں